نعت

محمد شاہدؔ پٹھان
ستمبر 2022

مروت کا جہاں چشمہ رواں ہے
وہی میرے نبی کا آستاں ہے

محمدؐ رہبرِ خلقِ جہاں ہے
محمدؐ افسرِ پیغمبراں ہے

خدا کے رازداں ٹھہرے محمدؐ
محمدؐ کا خدا ہی رازداں ہے

نہ ہم سر کوئی ان کا نہ ثانی
رسولوں میں کوئی ایسا کہاں ہے

ہوا ہوں جب سے شیدائے محمدؐ
مری نظروں میں یہ دنیا عیاں ہے

مسلماں جاں نثارِ شاہِ بطحا
منافق کشتہ وہم و گماں ہے

زمانہ کہتا ہے دیوانہ شاہدؔ
یہی حبِ نبیؐ کا ارمغان ہے

شیئر کیجیے

اس کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے ادارے کا تعاون فرمائیں یا پرچہ جاری کرانے کے لیے زرِ خریداری ٹرانسفر کریں۔ رقم بھیجنے کے بعد اس موبائل نمبر (+91 8595650280) پر اسکرین شاٹ ضرور ارسال کریں تاکہ آپ کو رسید بھیجی جاسکے۔ شکریہ