قلم نے کچھ نہیں لکھا

ستمبر 2022

کئی دن‌ سے قلم نے کچھ نہیں لکھا
نہیں لکھا تو لگتا ہے
کہ لکھنا کیوں ضروری ہے
جو اندر شر اُترتا ہے
رگوں میں زہر بھرتا ہے
جو من میں قہر مچتا ہے
جو دل میں درد ہوتا ہے
لہو جو زرد ہوتا ہے
جو جذبہ سرد پڑتا ہے
نکل آتا ہے سینے سے
حروف و صوت سب کو
جذب کر لیتے ہیں دامن میں
گراں باری سَرک آتی ہے شعروں میں
شرر باری
کہانی میں چلی آتی
سبک ساری
رگ و ریشے کو مل جاتی
قلم نے کچھ نہیں لکھا
تو کیسی بے قراری ہے

شیئر کیجیے

اس کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے ادارے کا تعاون فرمائیں یا پرچہ جاری کرانے کے لیے زرِ خریداری ٹرانسفر کریں۔ رقم بھیجنے کے بعد اس موبائل نمبر (+91 8595650280) پر اسکرین شاٹ ضرور ارسال کریں تاکہ آپ کو رسید بھیجی جاسکے۔ شکریہ