غز لیات

ستمبر 2022

سفر کے باب میں رختِ سراب ہار نہ جاؤں
کچھ ایسا کر مرے دریا،میں تیرے پار نہ جاؤں

حریرِ زیست الجھ مت مرے وجود کے ساتھ
میں تیرا عقدۂ پُرپیچ استوار نہ جاؤں

بحکمِ دل سوئے وحشت کدہ ہے قصدِ سفر
ترے کہے پہ کہاں اے ستم شعار نہ جاؤں

پھر اضطرابِ ہوس کھینچتا ہے شاخِ بدن
انا مُصر ہے ترے در پہ زینہار نہ جاؤں

حدِ نگاہ میں کچھ بھی نہیں ہے،کچھ بھی نہیں
میں ایسی چشم نوردی پہ چشم وار نہ جاؤں

شیئر کیجیے

اس کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے ادارے کا تعاون فرمائیں یا پرچہ جاری کرانے کے لیے زرِ خریداری ٹرانسفر کریں۔ رقم بھیجنے کے بعد اس موبائل نمبر (+91 8595650280) پر اسکرین شاٹ ضرور ارسال کریں تاکہ آپ کو رسید بھیجی جاسکے۔ شکریہ