غز لیات

کوثر صدیقی
ستمبر 2022

اتنا طاقت پہ مت غرور کرو
کچھ تو اللہ کے غضب سے ڈرو

ہم تمھیں راستہ بتائیں گے
ٹھہر جاؤ ذرا اے راہبرو!

جیت کا راز ہار ہی میں ہے
جیتنا ہے تو ہار سے نہ ڈرو

زندگی ہے زمین سے منسوب
تھوڑا دھرتی پہ اترو شاہپرو!

خود ہی کر لیں گے ہم علاج اپنا
اے مسیحاؤ اپنی فکر کرو

خوش نما رکھنا ہے اگر ماحول
دل کو آلودگی سے پاک کرو

اینٹ کا دو جواب پتھر سے
تم بھی کوثرؔ پلٹ کے وار کرو

شیئر کیجیے

اس کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے ادارے کا تعاون فرمائیں یا پرچہ جاری کرانے کے لیے زرِ خریداری ٹرانسفر کریں۔ رقم بھیجنے کے بعد اس موبائل نمبر (+91 8595650280) پر اسکرین شاٹ ضرور ارسال کریں تاکہ آپ کو رسید بھیجی جاسکے۔ شکریہ